21 مارچ 2009 کواسلامي انقلاب کے باني و قائدحضرت امام خميني ۲
کي زوجہ محترمہ کے انتقال پُر ملال پر
رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي
کا
تعزيتي پيغام
 


بسم اللّٰہ الرحمن الرحيم
 


رہبر کبير انقلاب اسلامي حضرت امام خميني ۲ کي زوجہ محترمہ کے انتقال پُر ملال پر ميںتما م ايراني قوم ، حضرت امام خميني ۲ سے عشق و محبت کرنے والے تمام افراد اوراُن کے تمام اہل خانہ ،خاص طور پرحضرت حجۃ الاسلام سيد حسن خميني ،اُن کے تمام بھائيوںاورتمام اعزا و اقربا کو تسليت و تعزيت پيش کرتا ہوں۔
مرحومہ جو خود ايک علمي اور مذہبي گھرانے سے تعلق رکھتي تھيں،کئي سالوں تک امام خميني ۲ کي ساتھي اور اُ ن کي ياور ومدد فار تھيںاور تمام مشکل حالات ،کٹھن مراحل اوراُن کے عظيم جہادميں اُن کے دل کيلئے مايہ سکون وآرام تھيںاورجنہوں نے صبر،عزم و توکل سے بے مثال زندگي گزاري ہے ۔
اُن پر اور حضرت امام خميني ۲ پر خدا کي رحمتيں وبرکتيںنازل ہوں۔

سيد علي خامنہ اي
٢١ مارچ ٢٠٠٩