|
|
|
عظیم عالم ربانی آیت اللہ بہجت کے انتقال پر تعزیتی پیغام 17-05-2009 قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی حضرت آيت اللہ بہجت کے انتقال پرملال پر اپنے تعزیتی پیغام میں فقیہ بے بدل اور عارف بے نظیر کی رحلت کو نا قابل تلافی خسارہ قرار دیا اور اس مصیبت عظمی پر حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ، بزرگ علمائے کرام، مراجع تقلید، آپ کے معزز بازماندگان اور جملہ عقیدت مندوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ تعزیتی پیام کے متن مندرجہ ذیل ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بڑے غم اور افسوس کی یہ خبر موصول ہوئی کہ عالم ربانی، فقیہ عالی قدر، اور عارف
روشن ضمیر حضرت آيت اللہ حاج شیخ محمد تقی بہجت "قدس اللہ نفسہ الزکیہ" نے دار
فانی کو وداع کہا اور جوار رحمت حق سے ملحق ہو گئے۔ میرے لئے اور اس مرد بزرگ
کے جملہ عقیدت مندوں کے لئے یہ سنگین مصیبت اور نا قابل تلافی خسارہ ہے۔ " ثلم
فی الاسلام ثلمۃ لا یسدھا شئ" عصر حاضر کے برجستہ مراجع تقلید میں شمار کئے
جانے والے یہ بزرگوار، عظیم معلم اخلاق و عرفان اور بے کراں فیوضات معنوی و
روحانی کا سرچشمہ تھے۔ اس پارسا و پرہیزگار کا با صفا و نورانی قلب اور آپ کا
عطر انگیز کلام متلاشیوں کے لئے علمی و فکری راہنما تھا۔
السلام علیه
و رحمه
الله
|
|
|