مشکل الفاظ انکے معني اور وضاحتیں


مورد ابتلائ ہونا۔۔۔واسطہ پڑنا
واجب کفائي ۔۔۔ایسا واجب جو تمام مکلفین پر واجب ہو اور ایک مکلف کے انجام دینے سے بھي مکلفین پر سے ساقط ہوجائے ۔
مکلف۔۔۔جس پر احکام شرعیہ لاگو ہوتے ہوں ۔
قمار۔۔۔جو ّا لہوي ۔۔۔عیش و عشرت سے مناسبت کي حامل ۔
طرب،مطرب۔۔۔ہیجان ميں لانے والي طبيعي حالت سے خارج کرنے والي ۔
ترجیع۔۔۔آواز کو گلے ميں گھمانا۔
نشوز۔۔۔بیوي کا شوہر کي ازدواجي خواہشات ميں نافرماني کرنا ،اور ایسي بیوي کو ناشزہ کہتے ہيں ۔
وزارت ارشاد۔۔۔ایران کے مذہبي اور ثقافتي امور کا ادارہ ۔
I.U.D۔۔۔مانع حمل کے آلات جیسے چھلہ وغیرہ۔
عزل ۔۔۔شوہر کا بیوي کي شرمگاہ سے باہر مني گرانا۔
الاحوط۔۔۔احتیاط کي دو قسمیں ہيں ،اگر مذکورہ مسئلہ ميں فتوي دینے کے بعد کہا جائے یا اگر بعد ميں فتوي دیا جائے تو ایسي احتیاط کو احتیاط مستحب کہلاتي ہے یعني جسے ترک نہ کرنا مستحب ہوتا ہے نہ واجب،لیکن اگر فتوي نہ دیا جائے سابقاًیا لاحقاً تو اس صورت ميں احتیاط احتیاط وجوبي کہلاتي ہے جسکا معني یہ ہے کہ انسان یا اسي مسئلہ پر عمل کرے اور جس شئي کي نسبت سے احتیاط کي گئي ہے اس پر بطور واجب عمل کرے یا پھر دوسرے مجتہد کي طرف مذکورہ مسئلہ ميں رجوع کرسکتا ہے اگردوسرے مجتہد نے اس مسئلہ ميں فتوي دیا ہو اور اگر اس نے بھي فتوي نہ دیا ہو اور احتیاط وجوبي کي ہو تو تیسرے مجتہد کي طرف رجوع کيا جاسکتا ہے لیکن اعلم فالاً علم کي رعایت کرنا ضروري ہے ۔
معاطات۔۔۔شرعي صیغہ کے بغیر لین دین کو معاطات کہتے ہيں ۔
بیع فضولي۔۔۔مالک کي اجازت کے بغیر کسي چیز کو فروخت کرنا بیع فضولي کہلاتا ہے اور ایسے شخص کو جو مذکورہ عمل انجام دے فضول کہتے ہيں ۔
حقوقي شخص۔۔۔ذاتي حیثیت کوحقو قي شخصیت کہتے ہيں ۔
فسخ ۔۔۔معاملے کو منسوخ کرنا۔
مصالحہ۔۔۔طرفین کا آپس ميں صلح و صفائي کے ساتھ اتفاق کرلینا۔
قےّم۔۔۔مصو ّب سرپرست کو کہتے ہيں ۔ مدّعي عام۔۔۔اٹارني جنرل یا وکیل عام ۔
في نفسہ۔۔۔بذات خود کے معني ميں ہے ۔
اقالہ۔۔۔ایک خاص شرعي طریقے سے معاملہ فسخ کرنے کو اقالہ کہتے ہيں جس ميں دونوں خریدار اور پیچنے والا اتفاق کرلیں ۔
خیار فسخ ۔۔۔یعني معاملہ انجام کے دوران دونوں یا خریدنے یا فروخت کرنے والے کا مذکورہ معاملے کو معین مدت یا شرائط کے تحت معاملے کو فسخ کرنے کا اختیار ہونا خیار کہلاتا ہے اور موارد ميں یہ خیار شرعي بھي ہوتا ہے ۔
سلف خرید وفروخت۔۔۔ایسے کاروبار کو کہتے ہيں جسمیں قیمت نقد ادا کي جاتي ہے اور خریداري ہوئي شئي معینہ مدت کے بعد وصوک کي جاتي ہے ۔
اسقاط مالم یجب ۔۔۔ایسي چیز کو ساقط کرنا جو ابھي ثابت ہي نہ ہو ئي ہو۔

 

 

استفتاآت (٢)
حرام معاملات
طبّي مسائل
تعلیم و تعلم اور فن کاري کے حقوق
میڈ یکل
طبا عت ،تالیف اور فن کاري کے حقوق
غیر مسلمین کے سا تھ تعلقات
ظالم حکومت ميں کام کرنا
لباس کے احکام
مغربي ثقا فت کي پیروي
ہجرت کرنا اور سیا سي پناہ لینا
جاسوسي،چلغوري اور اسرارکا فاش
سگریٹ نوشي اور نشہ آور اشیائ
داڑھي اور مونچھ
محفل گناہ ميں حاضر ہونا
تعویذ اور استخارہ
دیني رسومات کا احیائ
ذخیرہ اندوزي اور اسراف
تجارت کے احکام
احکام خیارات
تجارت کے مختلف مسائل
سود کے احکام
حق شفاعت