|
مغربي
ثقافت کي پيروي
س٢٩١:آيا ايسا لباس پہننا جس پر غير ملکي مغربي ثقافت کي پيروي، کفار
کے ساتھ مشابہت اور ان کي ثقافت کي ترويج کے الفاظ اور تصاوير چھپي
ہوئي ہوں جائز ہے؟ اور آيا مذکورہ لباس پہننا مغربي ثقافت کي ترويج
کہلائے گا؟
ج :اگرمعاشرتي برائيوں کا سبب نہ ہو تو بذات خود جائز ہے اور يہ کہ
مذکورہ عمل اسلامي کلچر کي مخالف مغربي ثقافت کي ترويج شمار ہوتا ہے يا
نہيں اس کي تشخيص رائے عامہ ( عرف عام) کي ذمہ داري ہے۔
س٢٩٢:کچھ عرصے سے بيروني ممالک سے لباس درآمد کرکے خريدنے اور پہننے کا
رواج عام ہوگيا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ عمل کا کيا حکم ہے؟
جبکہ اسلامي نقلاب انقلاب پر مغربي ثقافت کے حملے ميں اضافہ ہوگيا ہے؟
ج:غير اسلامي ملک سے لباس درآمد کرنا ان کا خريدنا ، فروخت کرنا اور
استعمال کرنا جائز ہے۔ ہاں اگر ان لباس کا پہننا اسلامي حيائ اور اخلاق
کے خلاف ہو يا اسلام دشمن مغربي ثقافت کي اشاعت کا سبب ہو تو اس لباس
کا خريدنا ، فروخت کرنا اور پہننا جائز نہيں ہے اور اس سلسلے ميں
متعلقہ حکام سے رابطہ کرنا چاہئيے تاکہ اسے روکا جاسکے۔
س٢٩٣:بال کاٹنے ميں مغربي سٹائل کي تقليد کرنے کا کيا حکم ہے؟
ج:ايسي چيزوں کے حرام ہونے کا معيار يہ ہے کہ وہ عمل اعدائ اسلام سے
مشابہت اور ان کي ثقافت کي ترويج کا سبب ہو اور مذکورہ عمل اشخاص،
زمانہ اور ملکوں کے اعتبار سے مختلف ہوسکتاہے مغربي ہونا کوئي خصوصيت
نہيں ہے۔
س٢٩٤:آيا اسکول کے اساتذہ کے لئے ايسے شاگردوں کے بال کاٹنا جائز ہيں
جو مغربي طرز پر اپنے بال بناتے اور مزين کرتے ہيں جو کہ اسلامي آدا ب
کے خلاف ہے جو کفار سے شباہت کا باعث ہے؟ اس فرض کے ساتھ کہ ہم نے
انہيں جتنا بھي وعظ و نصيحت کي اس کا کوئي فائدہ نہيں ہوا ہاں شاگرد
اسکول ميں اسلامي طرز کا خيال رکھتے ہيں ليکن جيسے ہي اسکول سے خارج
ہوتے ہيں بالوں کا اسٹائل تبديل کرليتے ہيں؟
ج:اساتذہ کے لئے طلبائ کے بال کاٹنا مناسب نہيں ہے بال کاٹنا خود طالب
علم کي ذمہ داري ہے اور اگر اسکول کے اساتذہ طالب علم سے کوئي خلاف ادب
اور اسلامي ثقافت کے منافي عمل ديکھيں تو پدرانہ وعظ و نصيحت انجام
دينا اان کي ذمہ داري ہے اور اگر ضروري ہو تو مذکورہ مسئلہ ميں ان کے
سرپرست سے مدد ليني چاہئيے البتہ تعليمي ادارے کے قوانين کي پابندي
ضروري ہے۔
س٢٩٥:امريکي لباس پہننے کا کيا حکم ہے؟
ج:استعماري ممالک کے بنے ہوئے لبا س کے پہننے ميں اس لئے کہ اعدائ
اسلام نے بنايا ہے کوئي حرج نہيں ہے ہاں اگر غير اسلامي اور مخالف
ثقافت يا ان کي معيشت کي تقويت کا سبب بنے جسے وہ اسلامي ممالک پر
استعمار اور استثمار کے لئے استعمال کرتے ہيں يا اگر اسلامي حکومت کو
ضرر پہنچانے کا سبب ہو تو مورد اشکال ہے بلکہ بعض موارد ميں جائز نہيں
ہے۔
س٢٩٦:آيا خواتين کا استقباليہ رسومات ميں شرکت کرنا اور پھول پيش کرنا
جائز ہے؟ جسے وزارت خانے يا حکومت کے ادارے وغيرہ انجام ديتے ہيں؟ آيا
خواتين کا نامحرم وفود کے استقبال اور انہيں پھول پيش کرنے کے لئے جبکہ
اس وفد ميں کوئي خاتون بھي نہ ہو يہ بہانا کرنا صحيح ہے کہ ہم چاہتے
ہيں کہ اسلامي معاشرے ميں خواتين اور آزادي کو غير اسلامي ممالک کے
سامنے پيش کريں؟
ج:نامحرم وفود کے استقبال کي رسومات ميں خواتين کي شرکت کا کوئي بہانا
صحيح نہيں ہے اور اگر مفاسد اور غير اسلامي ثقافت کي ترويج کا سبب ہو
جو کہ مسلمانوں کي دشمن ہے تو جائز نہيں ہے۔
س٢٩٧:ٹائي لگانے اور گاون پہننے (١) کا کيا حکم ہے اور برفرض عدم جواز
آيا مذکورہ حکم اسلامي جمہوريہ ميں رہنے والوں سے مختص ہے يا دوسرے
تمام ممالک ميں رہنے والوں کے لئے بھي يہي حکم ہے؟
ج:ٹائي اور ٹائي جيسي اشيائ کا پہننا جائز نہيں ہے اگر غير مسلمين کي
ثقافت اور مخالف مغربي ثقافت کي ترويج کا سبب بنتي ہوں اور مذکورہ
اسلامي حکومت ميں رہنے والوں سے مختص نہيں ہے۔
س٢٩٨:ايسي تصاوير، کتب اور مجلات کا کيا حکم ہے جو صراحت کے ساتھ قبيح
اور فحش امو رپر مشتمل نہيں ہوتے ليکن اشارتاً نوجوانوں کے درميان فاسد
اور غير اسلامي ماحول فراہم کرنے ميں شريک ہيں؟
ج:مذکورہ اشيائ کي ترويج کرنا، خريدنا اور فروخت کرنا جائز نہيں ہے جو
جوانوں کے انحراف اور فاسد ہونے کا سبب ہو اور فاسد ثقافتي ماحول مہيا
کرے لہٰذہ ان سے اجتناب کرنا واجب ہے۔
س٢٩٩:ہمارے اسلامي معاشرے کے خلاف ثقافتي جنگ ميں دور حاضر کي عورت کي
کيا ذمہ داري ہے؟
ج:پردے کي پابندي اور ايسے ملبوسات سے اجتناب کرنا جو دشمنوں کي ثقافت
کي پيروي کہلائے اہم واجبات ميںسے ہے۔
س٣٠٠:عيسائيوں کي عيد کي نسبت سے بعض مسلمان جشن مناتے ہيں اور
عيسائيوں کي طرح درخت ولادت سجاتے ہيں جيسا کہ عيسائي کرتے ہيں آيا
مذکورہ عمل ميں کوئي اعتراض ہے؟
ج:حضرت عيسيٰ ٴ کي ولادت کا جشن منانے ميں کوئي حرج نہيں۔
س٣٠١:آيا ايسا لباس پہننا جائز ہے جس پر شراب کا نعرہ يا اس کي
ايڈورٹائزمنٹ تحرير ہو؟
ج:جائز نہيں ہے۔
|