داڑھي اور مونچھ


س٣٢٨: داڑھي کي وہ حد جس کا نہ کاٹنا واجب ہے کيا ہے ؟ اور آيا دونوں طرف سے رخسار بھي اس مقدار ميں شامل ہيں
ج:ريش کا معيار يہ ہے کہ عرفاً يہ کہا جائے کہ اس شخص نے داڑھي رکھي ہوئي ہے۔
س٣٢٩: طول اور عرض کے اعتبار سے ريش کے کيا حدود ہيں؟
ج:اس کے لئے کوئي حد معين نہيں ہے؟ بلکہ معيار يہ ہے کہ عرف عام کي نظر ميں داڑھي کہلائے ، ہاں ايک مٹھي سے زيادہ ہونا مکروہ ہے۔
س٣٣٠: مونچھ کو بڑھانے اور ريش کي اصلاح کرنے کا کيا حکم ہے؟
ج:بذات خود اس کام ميں کوئي حرج نہيں ہے۔
س٣٣١:بعض لوگ اپني تھوڑي کے بال نہيں(فرينچ کٹ) او راطراف کے بال کاٹ ديتے ہيں اس کا کيا حکم ہے؟
ج:داڑھي کے بعض حصہ کے کاٹنے کا حکم خود داڑھي کاٹنے جيسا ہے۔
س٣٣٢:کيا داڑھي کاٹنا موجب فسق ہے؟
ج:داڑھي کاٹنا علي الاحوط (١٢) حرام ہے۔ اور مذکورہ عمل پر عليٰ الاحوط احکام فسق جاري ہوتے ہيں۔
س٣٣٣:مونچھوں کا کيا حکم ہے؟ کيا اس کا بہت لمبا کرنا جائز ہے؟
ج:مونچھيں کاٹنے يا لمبي کرنے ميں کوئي حرج نہيں ہے۔ ہاں مونچھ کا اتنا لمبا کرنا کہ کھانے اور پينے کے دوران طعام اور پاني سے مس ہو يہ مکروہ ہے۔
س٣٣٤ بليڈ يا مشين سے داڑھي کاٹنے کا کيا حکم ہے اگر انسان کا شغل مذکورہ عمل کا تقاضا کرتا ہو؟
ج:اگر اس کے عمل پر داڑھي کا کاٹنا صادق آتا ہو تو علي الاحوط حرام ہے۔ ہاں اس کا مذکورہ شغل اسلامي معاشرے کي ضرورت کي مقدار تک کوئي حرج نہيں ہے۔
س٣٣٥ ميں اسلامي جمہوريہ کي ايک کمپني ميں تعلقات عامہ کا افسر ہوں اور مجھے مہمانوں کے لئے شيو کے آلات خريد کر انہيں دينے ہوتے ہيں تاکہ وہ اپني داڑھي کاٹ سکيں ميري ذمہ داري کيا ہے؟
ج:داڑھي کاٹنے کے آلات کي خريداري اور دوسروں کو پيش کرنا عليٰ الاحوط جائز نہيں ليکن اگر ضرورت پيش آجائے تو اشکال نہيں رکھتا۔
س٣٣٦ اگر داڑھي رکھنا( معاشرے ميں) اہانت کا باعث ہو تو داڑھي رکھنے کا کيا حکم ہے؟
ج:مسلمان کے لئے داڑھي رکھنے ميں کوئي اہانت نہيں ہے اور عليٰ الاحوط داڑھي کاٹنا حرام ہے۔ مگر يہ کہ اس کے رکھنے ميں ضرر يا حرج ہو تو کاٹنا جائز ہے۔
س٣٣٧ کيا اگر داڑھي رکھنا جائز مقاصد کے حصول ميں رکاوٹ ہو تو داڑھي کاٹنا جائز ہے؟
ج:مکلفين پر حکم الٰہي کا انجام دينا واجب ہے مگر يہ کہ ضرر اور حرج کا سبب بنے تو جائز ہے۔
س٣٣٨ کيا شيونگ کريم کا خريدنا، فروخت کرنا اور بنانا جائز ہے؟ جس کا اصل استعمال شيونگ ميں ہوتا ہے اگرچہ کبھي کبھي شيونگ کے علاوہ بھي استعمال کي جاتي ہے؟
ج:اگر مذکورہ کريم کا استعمال شيونگ کے علاوہ قابل توجہ حلال کاموں ميں ہوتا ہو تو اس کا بنانا، خريدنا اور فروخت کرنا ان حلال امور کے لئے جائز ہے اور اگر اس کا خريدنا ، فروخت کرنا اور بنانا حرام امور کے قصد سے ہو تو عليٰ الاحوط حرام ہے۔
س٣٣٩:داڑھي کاٹنے کے بعد حرام ہونے سے مراد کيا لي گئي ہے؟ کيا کامل طور پر بال اگنے کے بعد کاٹنے کو داڑھي کہتے ہيں؟ يا چہرے پر اگے ہوئے بعض بال کاٹنے کو بھي داڑھي کاٹنا کہا جاتا ہے؟
ج:کلي طور پر جہاں داڑھي کاٹنے کا عنوان صادق آتا ہو وہ عليٰ الاحوط حرام ہے۔ ہاں بعض بال کاٹنے پر داڑھي کاٹنا صادق نہيں آتا ہے۔
س٣٤٠:کيا وہ اجرت جو نائي داڑھي کاٹنے کے عوض ليتا ہے حرام ہے؟ برفرض حرمت اگر مال حلال سے مخلوط ہوجائے تو کيا اس کے لئے دو دفعہ خمس نکالنا واجب ہے؟ يا واجب نہيں ہے؟
ج:داڑھي کاٹنے کے عوض اجرت لينا عليٰ الاحوط حرام ہے ليکن وہ مال جو حرام سے مخلوط ہوگيا ہے اگر حرام مال کي مقدار معلوم ہو اور اس کا مالک بھي معلوم ہو تو اس پر واجب ہے کہ مال کو اس کے مالک تک پہنچائے اور ا سکي رضايت کو حاصل کرے اور اگر محدود اور منحصر افراد ميں بھي مالک تک پہنچاسکے تو اس کي طرف سے فقرائ کو صدقہ دينا واجب ہے اور اگر مال کي مقدار کا علم نہ ہو ليکن مالک کو جانتا ہو تو جس طرح سے بھي ہو اس کي رضايت حاصل کرنا واجب ہے ، اور اگر نہ مال کي مقدار کا علم ہو اور نہ ہي مالک کا تو اس صورت ميں مال کا خمس نکالنا واجب ہے تاکہ اس کا مال پاک ہوجائے۔ اب اگر خمس نکالنے کے بعد مال مخلوط ميں سے سالانہ اخراجات کے بعد کچھ مال بچ جائے تو اس پر سالانہ بچت کے عنوان سے خمس نکالنا بھي واجب ہے۔
س٣٤١: بعض اوقات لوگ ميرے پاس شيونگ مشين کي مرمت کرانے آتے ہيں اور کيونکہ داڑھي کاٹنا شرعاً حرام ہے کيا ميرے لئے مرمت کرنا جائز ہے؟
ج:مذکورہ آلہ داڑھي کاٹنے کے علاوہ بھي استعمال ہوتا ہے ، لہٰذہ اس کي مرمت کرنا اور اجرت لينا جائز ہے ہاں اگر داڑھي کاٹنے کے قصد سے مرمت کي جائے تو جائز نہيں ہے۔
س٣٤٢:کيا گالوں کے ابھرے ہوئے حصہ سے دھاگے کے ذريعے بال کاٹنا حرام ہے؟
س:اس کے بال کاٹنا اگر بليڈ کے ذريعے بھي ہو تو جائز ہے۔
 

استفتاآت (٢)
حرام معاملات
طبّي مسائل
تعلیم و تعلم اور فن کاري کے حقوق
میڈ یکل
طبا عت ،تالیف اور فن کاري کے حقوق
غیر مسلمین کے سا تھ تعلقات
ظالم حکومت ميں کام کرنا
لباس کے احکام
مغربي ثقا فت کي پیروي
ہجرت کرنا اور سیا سي پناہ لینا
جاسوسي،چلغوري اور اسرارکا فاش
سگریٹ نوشي اور نشہ آور اشیائ
داڑھي اور مونچھ
محفل گناہ ميں حاضر ہونا
تعویذ اور استخارہ
دیني رسومات کا احیائ
ذخیرہ اندوزي اور اسراف
تجارت کے احکام
احکام خیارات
تجارت کے مختلف مسائل
سود کے احکام
حق شفاعت