|
طُلوعِ عشق
ازدواجي سفر شروع کرنے والے نوجوانوں کو
ولي امرمسلمین حضرت آيۃ اللہ العظميٰ امام خامنہ اي
کي نصيحتيں
جمع آوری :
حجتہ الاسلام جواد علي اکبري
ناشر :
نشر ولايت پاکستان
جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہيں
بسم اللہ الرحمن الرحيم
آپ کي ازدواجي زندگي کے آغاز پر،
جو آپ کے جسم و جان اور قسمت و سر نوشت کا ملاپ ہے،
صدقِ دل سے آپ تمام بيٹے اور بيٹيوں کو ہديہ تبريک پيش کرتا ہوں۔
ميں آپ کو يہي سفارش کروں گاکہ
ايک دوسرے سے ’’محبت‘‘ کيجئے، اُن سے وفادار رہيے
اور خود کو ايک دوسرے کي سرنوشت ميں شريک جانيں۔
مشترکہ زندگي ميں ايک دوسرے سے الجھنے سے پرہيز کريں
اور چھوٹي اور بے اہميت غلطيوں کو نظر انداز کرديں۔
خدا وند عالم آپ کو خوش بختي، شيريں زندگي اور روحاني ارتقائ عطا
فرمائے
اور محبت سے لبريز آپ کے گھر کو
تندرست اور صالح اولاد کے وجود سے گرمي اور وشني بخشے، اِنْ شَائَ
اللّٰہ
سيد علي خامنہ اي
انتساب
کائنات کے سب سے بہترين
اور کامل ترين نوجوانوں،
علي
علیہ السلام اور
فاطمہ
سلام اللہ علیھا
کے نام!
کہ جن کي نو سالہ ازدواجي زندگي
ہم سب کے ليے
تاقيامت
مشعلِ راہ ہے۔
|